ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے کرناٹک میں بنایا جمہوریت کا مذاق:رجنی کانت

بی جے پی نے کرناٹک میں بنایا جمہوریت کا مذاق:رجنی کانت

Mon, 21 May 2018 12:07:39    S.O. News Service

چنئی20؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک ہوئے ناٹک کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں حکومت کس کی بنے گی۔کانگریس جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان اقتدار کی کرسی کے لئے چلی رسہ کشی کے معاملے میں اب سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں آخر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے کہاکہ کرناٹک میں کل جو کچھ بھی ہوا وہ جمہوریت کی جیت ہے۔بی جے پی کی اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دنوں کا وقت مانگنا اور گورنر وجوبھائی والا کی طرف سے 15 دنوں کا وقت دے دینا صاف طور پر جمہوریت کا مذاق اڑانا ہے۔رجنی کانت نے کہاکہ میں سپریم کورٹ کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں، جس نے جمہوری اقدار کو زندہ رکھا۔واضح رہے کہ رجنی کانت سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وہ اپنی نئی پارٹی بنا کر میدان میں اتر سکتے ہیں۔بتا دیں کہ کرناٹک میں گزشتہ دنوں ڈرامائی واقعات کے بعد آخر میں بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا کو استعفی دینا پڑا، جس کی وجہ سے اب کانگریس جے ڈی (ایس)اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی، اس کو 104سیٹیں ملی تھیں، وہیں اب کانگریس کے پاس جے ڈی (ایس) کی حمایت کے ساتھ 116 ایم ایل اے ہیں اور ریاست میں اکثریت کے لئے مطلوبہ تعداد 112 ہے۔


Share: